Story in urdu , bachon ki kahaniyan , Tikoo aur uska jadoi qaleen

ٹیکو اور اسکا جادوئی قالین  

 صبح کا وقت تھا سورج اپنی پوری آب وتاب سے چمک رہا تھا ٹیکو کی آج چھٹی کا دن تھا۔ ٹیکو کے گھر کے نزدیک ایک دکان کھلی تھی جہاں نئے قالین فروخت ہورہے تھے۔ ٹیکو نے سوچا کیوں نہ دکان کا ایک چکر لگایا جائے خوبصورت خوبصورت قالین دیکھنے کو ملیں گے یہ سوچ کر ٹیکو قالین کی دکان کی طرف روانہ ہوگیا۔ 


ٹیکو اب دکان کے اندر موجود تھا۔ ٹیکو نے دیکھا بہت خوبصورت خوبصورت قالین دکان میں دیوار پہ لٹکے ہیں۔ ابھی وہ قالین دیکھ ہی رہا تھا اچانک ایک قالین تیزی سے ٹیکو کی طرف ہوا میں اڑتا ہوا آیا۔ اور ٹیکو کو اپنے اوپر سوار کرلیا۔ ٹیکو گھبرا گیا ۔اس نے زور سے چیخ کر کہا یہ کیا ہو رہا ہے ۔ ایک گرج دار آواز آئی اور اس نے کہا قالین کی دکان پر آنے کا شکریہ ۔میں ایک جادوئی قالین ہوں۔ یہ کہتے ہی قالین نے ہوا میں اڑنا شروع کردیا۔





سب سے پہلے وہ آسمان کی طرف اڑتے ہیں اور پھر جنگل میں اترتے ہیں۔ جنگل میں بہت گرمی اور نمی ہورہی تھی۔ 





ایک بار پھر قالین اڑا اور نہایت سرد والے علاقے  کی طرف روانہ ہوگیا۔ جہاں برف ہی برف ہوتی ہے۔ ٹیکو کو بہت مزہ آرہا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے قالین سرد علاقے میں داخل ہوگیا۔ وہاں چاروں طرف برف ہی برف تھی۔ اور بے انتہا سرد موسم تھا۔



ایک بار قالین نے پھر اپنا رخ موڑا اور بلند ترین چوٹی پر پہنچ گیا یہاں کہرا اور دھند تھی۔   ٹیکو نے کہا یہ ہم کدھر آگئے سب دھندلا نظر آرہا ہے۔ قالین سے آواز آئی ہم بلند ترین چوٹی پر موجود ہیں



قالین نے ایک بار پھر پرواز کی اور وہ ایک ریگستان میں موجود تھے یہاں بہت زیادہ گرمی اور خشک ہوا چل رہی تھی



پھر وہ سمندر میں ایک جزیرے کی طرف اڑتے ہیں .وہاں گرج اور بجلی چمکتی ہے۔ ٹیکو بہت ڈر جاتا ہے اور قالین کو کہتا ہے اب واپس گھر کی طرف روانہ ہو ۔ آخرکار قالین گھر کی طرف روانہ ہو جاتا ہے ۔ 



قالین دکان میں اترتا ہے اور ٹیکو قالین پر سے اُتر جاتا ہے۔ ٹیکو گھر جاتے ہوئے سوچ رہا ہوتا ہے کیا مزیدار سیر و تفریح کی ہے۔

Post a Comment